Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

دنیا کی سب سے بڑی لاٹری سے خریدا گیا مکان بھی آتشزدگی کی نذر

کیلیفورنیا کے ایڈون کاسترو نے 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیت کا ولا خرید ا تھا
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2025 09:46pm

دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے ولے کیلی فورنیا کے شہری کا بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے باعث شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر، مہنگی ترین پراپڑٹی آگ کے شعلوں کی لیپٹ میں ہے اور سب کچھ جل کر راکھ ہوچکا ہے۔

لاس اینجلس کی آگ میں ہالی ووڈ کا عالمی شہرت یافتہ سائن بھی بھسم؟ حقیقت کیا ہے

لاس اینجلس آگ: غزہ تباہی پر خوش ہونیوالے ہالی وڈ اداکار کا گھر بھی راکھ بن گیا

ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیت کر 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کا وِلا خریدا تھا جو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ لاٹری کی رقم سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا خریدا گیا بنگلہ دیکھتے ہی دیکھتے یوں راکھ ڈھیر بن جائے گا۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں 5 دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ چکی ہے۔

Los Angeles

Lottery Winner

Devastating Wildfires