یووراج سنگھ کے والد کپل دیو کو گولی مارنے کیوں گئے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کپل دیو کو مارنا چاہتے تھے ۔
بھارتی میڈیا کے میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد سابق کرکٹر اور اداکار یوگراج سنگھ نے ایک یوٓٹیوب چینل سے بات چیت میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کپل دیو کو مارنا چاہتے تھے اورانہیں گولی مارنے ان کے گھر گئے تھے۔
یوگراج سنگھ نے کہا کہ جب کپل دیو بھارت نارتھ زون اور ہریانہ کے کپتان بنے تو انہوں نے مجھے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا تھا۔
یوراج سنگھ کے والد ایک مرتبہ پھر دھونی کی ’ہٹ دھرمی‘ پر برس پڑے
انہوں نے کہا کے “میری بیوی ( یووراج سنگھ کی ماں) چاہتی تھی میں کپل دیو سے پوچھوں اور اس خوںخوار آدمی (کپل دیو) کو سبق سکھاؤں۔ تومیں نے اپنی پستول نکالی اور سیکٹر 9 میں واقعے کپل دیو کے گھر پہنچ گیا تھا۔
یوگراج سنگھ نے کہا جب گھر پہنچا تھا تو کپل دیو اپنی ماں کے ساتھ باہر آیا۔ پہلے تو میں نے اسے ایک درجن گالی دیں، میں نے اسے کہا کہ تمہاری وجہ سے میں نے ایک دوست کھویا ہے اور تم نے جو کیا ہے اس کی قیمت تم کو ادا کرنا ہوگی۔“
دھونی کیخلاف الزامات پر یووراج سنگھ نے اپنے والد کو پاگل قرار دے دیا
یوگراج سنگھ نے بتایا کہ“میں نے اس سے کہا، ’میں آپ کے سر میں گولی مارنا چاہتا ہوں، لیکن میں ایسا نہیں کر رہا ہوں کیونکہ آپ کی ایک بہت پرہیزگار ماں ہے، جو یہاں کھڑی ہے۔‘ میں نے شبنم سے کہا، ’چلو چلتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ”یہ وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں کرکٹ نہیں کھیلوں گا، یووی (یووراج سنگھ ) کھیلے گا۔“ یوگراج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آنجہانی بھارتی کھلاڑی بشن سنگھ بیدی جو اس وقت سلیکٹر تھے، انہیں ٹیم میں لینا نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بشن سنگھ بیدی سمیت کئی لوگوں نے میرے خلاف سازش کی۔ میں نے بشن سنگھ بیدی کو کبھی معاف نہیں کیا۔ وہ شخص اپنے بستر پر مر گیا۔
سابق کرکٹر یوگراج سنگھ نے کہا کہ “جب مجھے ڈراپ کیا گیا تو میں نے رویندر چڈھا سے بات کی جو اس وقت کے سلیکٹرز میں سے ایک ہیں۔ اس نے مجھے بتایا کہ بشن سنگھ بیدی (چیف سلیکٹر) مجھے اس لیے نہیں لینا چاہتے تھے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ میں سنیل گواسکر کا خاص آدمی ہوں اور میں ممبئی میں کرکٹ کھیل رہا تھا اور میں گواسکر کے بہت قریب دوستوں میں تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی سابق کرکٹراور اداکار یوگراج سنگھ نے بھارت کے لئے ایک ٹیسٹ اور چھ ون ڈے کھیلے۔