ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں بھیانک تباہی کی پیشگوئی، لاکھوں مریں گے
سال 2025 کی شروعات سے ہی امریکا خوفناک آتشزدگی اور برفانی طوفان جیسی قدرتی آفات سے دو چار ہے۔ وہیں اب آگے آنے والے دنوں میں امریکا کی مشکل میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے معروف پادری برینڈن ڈیل بگس جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیش گوئی کی تھی نے حال ہی میں امریکا سے متعلق ایک اور خوفناک پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پادری برینڈن نے دعویٰ کیا کہ انہیں خواب میں ایک بڑا زلزلہ دکھائی دیا جس کی پیمائش 10 تھی، جس سے امریکا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ بگس نے دعویٰ کیا کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے ٹکرائے گا، جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔
جعلسازی کا مقدمہ، نومنتخب صدر ٹرمپ کو آج سزا سنائے جانے کا امکان
ڈیل بگس نے اپنا خواب سے متعلق بتایا کہ زلزلہ اتنا طاقتور تھا کہ اس سے علاقے میں 1800 لوگ ہلاک ہو گئے۔ کانکریٹ سے بنے تمام گھر گر کر تباہ ہوگئے۔
کیا 10 شدت کا زلزلہ ممکن ہے؟
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مسٹر بگس کے دعووں کے برعکس، 10 یا اس سے زائد شدت کے زلزلہ ممکن نہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی طاقت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ فالٹ لائن کتنی لمبی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، فالٹ جتنا طویل ہوگا، اتنا ہی بڑا زلزلہ ہوگا۔ اس وقت زمین پر کوئی ایسی خرابی موجود نہیں جس سے 10 شدت کا زلزلہ آنے کا خدشہ ہو۔
امریکا میں لگی بھیانک آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی تھی؟
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے چند گھنٹے بعد بہت سے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) صارفین نے برینڈن بگس نامی پادری کی پیشن گوئی کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی گئی تھی جو 15 مارچ 2024 کو یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی۔
بگس نے اس ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ خدا نے انہیں بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا جو آنے والے وقت میں امریکا میں ہونے والی ہیں۔
پادری نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوتا دیکھا ہے جس میں ایک گولی ان کے سر کے پاس سے ہوتی ہوئی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزری، گولی سے ٹرمپ کے کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔