غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں حاملہ خاتون نے دورانِ سفر بچے کو جنم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ علی الصبح اس وقت پیش آیا جب ایک لکڑی کی کشتی میں 67 تارکینِ وطن لیبیا سے اٹلی کی طرف جا رہے تھے۔ دوران سفر اچانک سخت موسم اور تیز ہواؤں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا، جن میں 14 عورتیں، چار بچے اور پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔
یونان کے قریب ایک اور کشتی سمندر برد، 71 افراد ڈوب گئے، تارکین وطن میں 23 پاکستانی بھی شامل
جس سے کشتی پر سوار افراد کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ اس موقع پر اطالوی کوسٹ گارڈز وہاں موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کشتی پر موجود تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
2024 میں کتنے تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے؟ اہم رپورٹ جاری
نومولود بچے اور اس کی ماں سمیت تمام تارکینِ وطن کو اٹلی کے کاتانیا جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ اور ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے سمندر کی گہرائیوں میں زندگی کی جدوجہد کو نمایاں کر دیا، جس میں ایک نوزائیدہ بچہ خطرناک حالات کے باوجود دنیا میں قدم رکھ گیا۔
یہ واقعہ انسانی ہمدردی اور جان بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جب مشکل ترین حالات میں بھی زندگی کی جیت ممکن ہو سکتی ہے۔
مائیگریشن این جی او کامیناندو فرنٹیرس کی تازہ یکم جنوری2024 سے 5 دسمبر 2024 تک اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران کم از کم 10,457 افراد سمندر میں ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔