انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا
ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اس آگ سے متاثر ہونے والے اپنے دوستوں کیلئے گھر کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس انجیلس میں واقع ہے لیکن اس وقت وہ آگ سے محفوظ ہے، مشہور اداکارہ نے اپنے گھر کو آگ سے متاثرہ افراد کے لیے کھول دیا ہے تاکہ بے گھر ہونے والے افراد ان کے گھر میں قیام کرسکیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مطابق انجیلینا جولی ان لوگوں کے لیے بہت دکھی ہیں جنہوں نے اپنا آشیانہ کھو دیا ہے، وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔
خطرناک آگ سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں، اس بحران کے دوران کئی افراد نے اپنے گھر کھو دیے ہیں، جن میں مشہور شخصیات جیسے لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی، انا فاریس، رکّی لیک، کیری ایلوئس، کیمرون میتھیسن اور دیگر شامل ہیں۔
بہت سی دیگر مشہور شخصیات بھی لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سامنے آئی ہیں، ہیلی بیری نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ شارون اسٹون کے ساتھ مل کر اپنے ”پورے وارڈروب“ کو عطیہ کر رہی ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو بنیادی لباس فراہم کیا جا سکے۔
میگھن مارکل اور پرنس ہیری، انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول رہے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جا سکے، اس کے علاوہ، جیمی لی کرٹس اور ان کے شوہر کرسٹوفر گیسٹ نے بحران کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد دینے کا عہد کیا ہے۔