Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

وینزویلا: نکولس مادورو تیسری بار صدر منتخب، امریکا کا گرفتاری میں مدد کرنیوالے کیلئے انعام کا اعلان

مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے
شائع 11 جنوری 2025 01:22pm

وینزویلا کے نکولس مادورو نے جمعہ 10 جنوری 2025 کو صدر کے طور پر اپنی تیسری مدت کا آغاز کیا، کئی ممالک ان کی حالیہ انتخابات میں جیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ان پر جولائی میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 25 ملین ڈالر کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لبنان کے آرمی چیف ملک کے نئے صدر منتخب

امریکا کا روسی انرجی سیکٹر کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

جبکہ وینزویلا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے صدرنکولس مادورو اور دیگر عہدیداروں کے قتل کا پلان بنایا ہوا ہے تاہم امریکا نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

America

VENEZUELA

Nicolás Maduro

sworn

third term

global backlash