Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، میری ذمہ داری نہیں، ایاز صادق

تحریک انصاف کے رہنما رانا ثناء اللہ اور حکومتی اکابرین سے براہ راست بھی بات کرسکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 11 جنوری 2025 12:08pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے، حکومت اوراتحادی فیصلہ کرلیں کہ ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔

جس نے بھی ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا اس میں سمجھ کی کمی ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے تو ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلئے تیار ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چار جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، اسد قیصر کو واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کامطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ڈیڈلائن بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما رانا ثناء اللہ اور حکومتی اکابرین سے براہ راست بھی بات کرسکتے ہیں۔

speaker national assembly

sardar ayaz sadiq

PTI Government Talks