پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد، شعیب ملک کس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن رواں برس 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔
وہیں اب پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو اہم کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 ایڈیشن میں سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز کی جانب سے ایونٹ کے لیے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا تاہم کوئٹہ کو 2019 میں چیمپئین بنوانے والے سرفراز احمد کے نام ہی نہیں تھا۔
عاقب جاوید کی جگہ لاہور قلندرز کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 سال بعد ریلیز کیا اور اب وہ 2016 کے پہلے ایڈیشن کے بعد ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر فرنچائز کراچی کنگز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 2020 میں ٹیم کو جوائن کیا اور 4 سیزن کھیلے۔
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو دھوکہ دے دیا
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں سرفراز احمد اور شعیب ملک کے علاوہ محمد نواز، عامر جمال، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی اور محمد حسنین بھی شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں آسٹریلیا، افغانستان، بنگلادیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے علاوہ ایسوی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔