Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، درخواست میں مؤقف
شائع 11 جنوری 2025 09:54am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، انہوں نے وکیل کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔

ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان

عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

ان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

’دفع ہوجاؤ‘، رچرڈ گرینیل عمران خان کی رہائی کے بار بار مطالبے سے تنگ آگئے

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں، بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

imran khan

Lahore High Court