Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب

سینیٹ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پیش کیا جائے گا، ذرائع
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2025 08:46am

صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلئے آئدنہ ہفتے طلب کرلئے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بزور پیر شام پانچ بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری شام چار بجے طلب کیا گیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر بحث متوقع ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی رہائی مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی نجی دورے سے پیر کے روز واپس لوٹیں گے، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے متوقع ہے۔

رواں سال کا سندھ اسمبلی میں مختصر ترین اجلاس

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور کمیٹی کی ملاقات میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کا شیڈول طے ہوسکتا ہے۔

National Assembly

Senate of Pakistan

PTI Government Talks

Madaris Registration Ordinance