عائشہ عمر نے کتنی عمر میں میزبانی شروع کی ؟ راز سے پردہ اٹھا دیا
معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں جس کا نام میرے بچپن کے دن تھا اور انہیں اس شو کی میزبانی کرنے کے لیے اپنے ساتھ ایک چھوٹا بچہ یا بچی بھی چاہیے تھی۔
عائشہ عمر اور شائستہ لودھی مردوں کی حمایت میں سامنے آگئیں، خواتین کو مشورہ
عائشہ عمر اپنی بھارتی ہم شکل کو دیکھ کر حیران رہ گئیں
عائشہ عمر کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اس شو میں بڑی عمر کی میزبان وہ خود تھیں اور میں ان کے ساتھ شو کی میزبانی کرتی تھی۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ میں نے شو میں بہت ساری نامور شخصیات کا انٹرویو کیا تھا اور مجھے ابھی تک یاد ہے کہ میں نے صرف 8 سال کی عمر میں جاوید میانداد اور عدنان سمیع خان جیسے بڑے ناموں سے بھی انٹرویو لیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی نے بچوں کو بہت اہمیت دی اور اپنے مختلف پراجیکٹس میں انہیں شامل کیا جاتا ہے۔