ملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں دفتر کا افتتاح
معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کافی عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔
بحریہ ٹاؤن بی ٹی پراپرٹیز کے نام سے نئے تعمیراتی منصوبے کے آغاز پر شرکا کو بتایا گیا کہ ملک ریاض کا 30 سالہ تجربہ جنوبی دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، جس میں دبئی کے اعلیٰ معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت نے ملک ریاض اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں منجمد کر دیں
بحریہ ٹاؤن کے مطابق دبئی حکومت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے بحریہ ٹاؤن کو کام کرنے کا موقع دیا، منصوبے میں اسپتال، اسکول، اپارٹمنٹس، ولاز اور وہ سب کچھ ہوگا جو انٹرنیشنل رہائشی منصوبے میں شامل ہوتا ہے۔
دباؤ رہا ہے مگر سیاست میں ’پیادہ‘ بننے سے انکاری ہوں، ملک ریاض
افتتاحی تقریب میں ریل اسٹیٹ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر ملک ریاض حسین نے نئے آفس کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔