Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم، ایک ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت بلال ملک کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے
شائع 10 جنوری 2025 09:33pm

وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مہم چلانے پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

یونان جیسے کشتی حادثوں سے تنگ امیگریشن ڈائریکٹر کا ایف آئی اے ڈائریکٹر کو خط، شکایات کا انبار لگا دیا

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت بلال ملک کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں سوشل میڈیا مہم کے خلاف انکوائری جاری ہے، مہم کے خلاف انکوائری 7جنوری کو درج کی گئی۔

FIA

پاکستان

social media

fia cyber crime

social media app

social media accounts