سکھر میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل
قتل کے بعد لاش کچے کے بند کےقریب پھینک دی، پولیس
سکھر: سکھر میں ایک تئیس سالہ خاتون، عابده، کو اس کے شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر سیاہ کاری کا الزام لگایا گیا، جس کی بنیاد پر اسے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
قتل کے بعد عابده کی لاش کو کچے کے بند کے قریب پھینک دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اس کے شوہر اور دیوروں نے گلا دبا کر قتل کیا، اور ملزمان بعد میں گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کی لاش کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
sindh
مقبول ترین