Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان میں مقیم افغان موسیقاروں کی ملک بدری کیخلاف مقدمے میں بڑا فیصلہ

عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
شائع 10 جنوری 2025 02:41pm

افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ میں افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

مختصر فیصلہ کے مطابق وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں۔ مختصر فیصلہ کے مطابق افغان موسیقار پناہ کے لیے یو این ایچ سی آر میں بھی ایپلائی کر سکتے ہیں۔

مختصر فیصلے کے مطابق دو ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی اجازت دیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت جب تک ان کیسز پر فیصلہ نہیں کرتی وفاقی،صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موسیقاروں کیخلاف کوئی سخت ایکشن نہ لیں اور اس حوالے سے موسیقاروں کی درخواستیں نمٹا دی جاتی ہے۔

afghanistan

پاکستان

pak afghan relations