ٹل پاراچنار مین شاہراہ تاحال بند، امدادی سامان کا اگلا قافلہ دو روز میں روانہ ہوگا
ٹل پاراچنار مین شاہراہ تاحال بند ہے جبکہ مندوری کے مقام پر بگن متاثرین کا پر امن دھرنا جاری ہے۔ پارا چنار کے لئے سامان رسد کا اگلا قافلہ دو روز میں روانہ ہوگا۔
95 روز گزرنے کے باوجود ٹل پاراچنارمین شاہراہ عام ٹریفک کے لئے تاحال بند ہے جبکہ مندوری کے مقام پر بگن متاثرین کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔
دھرنا مظاہرین علاقہ میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے معاوضہ کے طالب ہیں تاہم کچھ روز قبل اپر کرم جانے والے رسد سامان کے قافلوں کو پر امن طریقے سے گزارنے کے لئے دھرنے کے باوجود روڈ کو کھولا گیا تھا۔
سرکاری زرائع کے مطابق پارا چنار کے لیے سامان رسد کا اگلا قافلہ دو روز میں روانہ ہو گا۔ سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیاء ضروریہ بھی شامل ہونگی۔
قافلے پاراچنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں کے لئے سامان لے کر جائیں گے۔ تاہم اہلیان اپر کرم کے مطابق علاقے میں ایل جی پی اور پٹرولیم مصونات سمیت کئی اشیاء کا بحران ہے جسکی فراہمی فروی طور پر ممکن بنائی جائے۔