سعودی عرب میں غیر ملکی مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری
سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے نئی سفری ہدایت میں گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی ہیں، ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے استثنیٰ ہوگا۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔
سعودی عرب میں کفیل سے بھاگے تارکین وطن کیلئے بڑی رعایت کا اعلان
سعودی سول ایوی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس آمد سے دس دن قبل جاری کردہ ویکسینیشن سرٹفکیٹ لازمی ہونا چاہیے۔
سعوی سول ایوی ایشن کے مطابق پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے تین سال سے زیادہ پرانا سرٹیفکیٹ نہیں ہونا چاہیے، کنجوگیٹڈ قسم کے لیے پانچ سال سے زیادہ پرانا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہونا چاہیے۔
سعودی عرب کے آسمان پر دوڑتی روشنی پر نئی بحث چھڑ گئی
سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔