Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

دھند کے باعث ملکی و غیرملکی فلائٹ آپریشن شدید متاثر

لاہور ایئرپورٹ پر 45 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں
شائع 10 جنوری 2025 11:27am

ملک بھر میں شدید دھند اور موسمی خرابی کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد پروازوں میں تاخیر اور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، جبکہ بعض پروازوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے۔

پروازوں کی تبدیلی:

• جدہ سے لاہور آنے والی پرواز SV738 کو اسلام آباد میں لینڈ کرایا گیا۔

• ابوظہبی لاہور کی پرواز EY284 اور دوحہ لاہور کی پرواز QR620 کو بھی اسلام آباد اتارا گیا۔

• دمام سے ملتان آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز PK150 کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔

تاخیر کا شکار پروازیں:

• استنبول سے لاہور کی پرواز QR714 تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پہنچی۔

• مسقط سے لاہور کی پرواز OV521 ایک گھنٹے تک فضا میں چکر لگانے کے بعد 3:45 پر لینڈ ہوئی۔

• شارجہ لاہور کی پرواز FZ503 اور دبئی و جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

• دبئی اور جدہ سے لاہور آمد کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔

• لاہور، دبئی، جدہ، ابوظہبی استنبول، دوحہ، کراچی روانگی کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

• لاہور سے دمام، دبئی، کویت سٹی کی پروازیں بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

• سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے۔

منسوخ پروازیں:

• اسلام آباد سے کراچی کی دو پروازیں PA200 اور PA201 منسوخ کر دی گئیں۔

• لاہور سے ابوظہبی کی پرواز EY285 اور لاہور جدہ کی پرواز SV739 بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر 45 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 20 گھنٹے تک کی تاخیر بھی شامل ہے۔ سیالکوٹ، فیصل آباد، اور ملتان کے ایئرپورٹس پر بھی شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو چکا ہے۔

حکام نے موسم میں بہتری آنے پر اسلام آباد میں اتاری گئی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا ہے۔ تاہم کراچی اور پشاور ایئرپورٹس پر جزوی آپریشن جاری ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

پاکستان

delay

smog

flight scheduled