Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک ہی گھنٹے میں 4 شہری قتل

تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں نے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو لوٹ لیا، ذرائع
شائع 10 جنوری 2025 08:59am

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھنٹے میں چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 23 سالہ عارف ولد اصغر کے نام سے ہوئی۔

ڈاکو گلی میں بیٹھے طارق کو قتل کرنے کے بعد فون اور پرس لیکر فرار ہوگئے۔

سپر ہائی وے غازی گوٹھ کے قریب فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 45 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

عدالت سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق 5 زخمی

پولیس نے کورنگی اور غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

ادھر تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں نے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عارف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم بھی ہلاک

شہریوں نے اسٹیل ٹاؤن پولیس کیخلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

firing

karachi

Murder

4 people died