Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

ساڑھے 4 سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کل پیرس کیلئے اڑان بھرنے کو تیار

پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلارہی ہے
شائع 09 جنوری 2025 07:29pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی تقریباً ساڑھے 4 سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل بروز جمعہ روانہ ہوگی، پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلارہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے۔

پی آئی اے نے انٹرانیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں، مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کر سکیں گے۔

قومی ایئرلائن بلندی کی نئی حدیں چھونے کو تیار

پی آئی اے کا ’لوگو‘ بدلنے والا ہے؟ ائیرلائن نے وضاحت پیش کردی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں، پیرس کی پروازیں اب فرانس اور پاکستان میں پاکستانیوں کی دیرینہ خوائش کو پورا کرتی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ سستے داموں ٹکٹ مل رہے ہیں۔

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

PARIS

Pakistan International Airlines