Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

60 ہزار روپے کی قبر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300روپے کا نرخ مقرر کردیا، میئرکراچی
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2025 07:20pm

کراچی کے علاقے سخی حسن قبرستان میں پولیس نے 60 ہزار روپے کی قبر فروخت کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مہنگی قبر فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی ہے، سخی حسن قبرستان میں 60ہزار روپے کی قبرفروخت کرنے والا شخص زیرحراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کا واحد پارسی قبرستان جہاں 18 ویں صدی کی قبریں آج بھی موجود ہیں

قاہرہ میں امام الشافعی کا قبرستان خطرے میں

پولیس کے مطابق ملزم کوشاہراہ نورجہاں تھانے منتقل کرد یا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300روپے کا نرخ مقرر کردیا،میئرکراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300روپے کا نرخ مقرر کردیا گیا ہے، شہری قبرستان میں تدفین کےلیےمقررہ نرخ سےزائد ادا نہ کریں۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے قبرستانوں میں کےایم سی کے بائی لازاورمقررہ نرخ پر عملدرآمد شروع کردیا گیا اور قبرستانوں میں کام کرنے والوں کومقررہ نرخ کے تحت کام کرنےکا پابند بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز آویزاں کردیئے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ قبروں کومسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے کسی بھی شخص کو کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہری زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائیں، انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کراچی کے شہریوں کے لیے لواحقین کی تدفین میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

Arrested

Karachi Police

Criminal Complaint