Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پی ٹی اے نے ملک میں واٹس ایپ سروسز کی بندش کا ذمہ دار واٹس ایپ کو ہی ٹھہرا دیا

واٹس ایپ سمیت متعددعالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز پاکستان سے باہر منتقل کرنے شروع کردئے
شائع 09 جنوری 2025 03:20pm

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کی وجہ سے واٹس ایپ سمیت متعددعالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز پاکستان سے باہر منتقل کرنے شروع کردئے ہیں۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کے باعث واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور راؤٹنگ باہر منتقل کردیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی کے باعث صارفین کو سروس کی فراہمی متاثر ہوئی اور واٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہوا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ دو درجے بہتر ہوا ہے اور فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی سپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک تین درجے بہتر ہوئی ہے، موبائل نیٹ ورک میں پاکستان کی رینکنگ 97 نمبر پر ہے۔

WhatsApp

Internet Service

PTA

Internet Issue Pakistan