Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پیسے نہ دئے تو ’اووووو‘ کرکے میرے خلاف احتجاج کرنا، علی امین گنڈاپور

نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 09 جنوری 2025 02:03pm

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ”اووووو“ کر کے احتجاج کریں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اور 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ”اووو“ کر کے احتجاج کریں۔

انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کی پروموشن کی منظوری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعات میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات کھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہر سال نیب کی صرف رپورٹ آتی ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے، نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کرسکتے۔

Ali Amin Gandapur