500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، عمران، شہباز اور آرمی چیف بھی شامل
دی مسلم 500: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان’ نے 2025 کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی اور دیگر کئی پاکستانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
“دی مسلم 500: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان “پہلی بار 2009 میں شائع ہوئی ۔ یہ ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس کی ترتیب کے فرائض عمان، اردن میں رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر نے ادا کیے ہیں۔
نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
یہ اشاعت تحقیق کرتی ہے کہ کس طرح کچھ مسلم شخصیات اپنی قوم کے ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا زندگی کے دیگر پہلووں کو متاثر کرتی ہیں اور اس کا اثر نہ صرف اس ملک کے عوام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر نمایاں طور پر پڑتا ہے۔
اس سال کی اشاعت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سویلین اور فوجی حکمرانوں سے لے کر مخیر شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات کے ایسے پاکستانیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے اپنے غیر معمولی کام کی وجہ سے اپنے شعبے میں شہرت پائی ہے۔
سعودی عرب کی میزبانی پر مداحوں کا ڈبلیو ڈبلیو ای روئل رمبل کے بائیکاٹ کا اعلان
فہرست میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ پاکستان کی مذہبی شخصیات مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا نذر الرحمٰن اور محمد الیاس عطار قادری کے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی، ملک کی واحد آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور کارکن شرمین عبید چنائے، صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین، نعت خوان اویس رضا قادری اور انسان دوست پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔