بھارت نے اعلی ترین سطح پر طالبان سے رابطہ کرلیا، پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ
دبئی میں بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے جو طالبان اور بھارت کے درمیان اب تک اعلی ترین سطح کا براہ راست رابطے ہے۔ یہ رابطہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقا میں باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ ریلیشن کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں بھارت نے امداد اور ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایک افغان وزیر نے افغانستان کے لیے جاری حمایت کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی بتایا کہ بدھ کے روز سیکرٹری خارجہ وکرم مسری اور افغان قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات میں بھارت نے افغان طالبان کو دوستی کا پیغام دیا۔
بھارت کے نیوکلئیر پروگرام کو بڑا جھٹکا
ملاقات میں بھارت نے افغان عوام کی مدد کے لیے جاری امداد کے علاوہ وہاں جلد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
بھارت میں ریپ کلچر عروج پر، خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار
ملاقات میں چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خارجہ افغانستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارتی نائب وزیر خارجہ وکرم مسری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت افغان طالبان سے مل کر پاکستان کیخلاف محاذ کھڑا کر سکتا ہے۔
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ یہ ملاقات ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو برسوں تک یہ یقین کیے بیٹھے رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار کی بدولت بھارت کو وہاں سے نکالنے میں مدد ملے گی۔