Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ، مگر کب سے؟

ہم سندھ حکومت کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ موٹروے کی تعمیر میں شامل ہو، وفاقی وزیر مواصلات
شائع 08 جنوری 2025 10:03pm

وفاقی حکومت نے رواں سال کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع ہوجائےگی۔

اجلاس میں عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں برس شروع کی جائے، ہم سندھ حکومت کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ موٹروے کی تعمیر میں شامل ہو۔

وزیر مواصلات نے کہاکہ کراچی پورٹ سے اس موٹروے کا آغاز ہوگا، جسے سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائےگا۔ کراچی سے سکھر موٹروے سے نارتھ، ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی سے سکھر موٹروے کے پراجیکٹ کو شروع کیا جائے، تاہم اگر یہ آپشن نہ ہوا تو حکومت کی جانب سے اس کا خرچ اٹھایا جائےگا۔

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ 25 برس میں اس موٹروے سے حکومت کو 3 ہزار ارب روپے کا منافع حاصل ہوگا۔

اسلام آباد

federal government

karachi sukkur motorway