Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

متنازع نتائج، طالبہ کے میٹرک کے نتائج فرسٹ ائیر میں الٹ گئے؟

ہمیں ڈی گریڈ دے کر ڈی گریڈ کیا گیا، متاثرہ طالبہ
شائع 08 جنوری 2025 07:31pm

کراچی میں گیارہویں جماعت کے مبینہ متنازع نتائج نے سب کو چکرا دیا، انٹر کی طالبہ کے میٹرک کے نتائج فرسٹ ائیر میں آکر الٹ گئے۔

انٹرمیڈیٹ کے متنازع نتائج میں ایک طالبہ ایسی بھی شامل ہے جس نے میٹرک میں 84 فیصد سے لے کر انٹر میں 48 فیصد کا سفر طے کیا ہے۔

شانزے سلیم میڈیکل کے شعبے میں آگے بڑھنا چاہتی تھی، لیکن فرسٹ ائیر کے نتائج نے ان کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مستبقل داؤ پر لگ چکا، ہمیں ڈی گریڈ دے کر ڈی گریڈ کیا گیا۔

انٹر کے طلبہ کو جلد از جلد اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی ہدایت، فیس آدھی کردی گئی

گیارہویں جماعت کے مبینہ متنازع نتائج کا شکار شانزے کہتی ہیں ان کے رزلٹ نے ان کے والدین کو بھی مایوس کردیا ہے، طالبہ اسکروٹنی فارم سے بھی ناامید نظر آئیں۔

کراچی: انٹرسال اول کے نتائج اس سال بھی متنازع

شانزے سلیم جیسے کئی طلبہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھا رہے کہ اگرانٹربورڈ کے نتائج صحیح ہیں تو یہ میٹرک بورڈ پر سوالیہ نشان ہے کہ کیسے ان بچوں کو میٹرک میں ہائی گریڈز دیئے گئے تھے؟

karachi

Sindh government

sindh cabinet

sindh

result

Intermediate Board