Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حکومت سے مذاکرات کی ناکامی پر پی ٹی آئی کا ایک اور دھرنا؟

ملاقات نہ کرائی گئی تو حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے، بیرسٹر علی ظفر
شائع 08 جنوری 2025 12:49pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ کرائے جانے بیرسٹر علی ظفر نے مذاکرات جاری نہ رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ملاقات نہ کرائی گئی تو حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔

علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ اشتہاری قرار

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم سے تحریری مطالبات مانگے ہیں، تحریری مطالبات سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلی سطح کا رابطہ، ذرائع

صحافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مذاکرات کی ناکامی پردھرنے کا کہا ہے۔ جس پر بیرسٹڑ علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک دھرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، حکومت کا رویہ ایسا ہی رہا تو پھر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں زرتاج گل نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ملاقات نہیں کرے گی تو مذاکرات آگے کیسے بڑھیں گے، مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کرائی اس لیے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہے، حکومت اگر سنجیدہ ہے تو ہم بھی ملک کی خاطر سب کر رہے ہیں، ہم پاکستان کی خاطر مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم بانی چئیرمین کی مشاورت سے ہی آگے بڑھ سکتےہیں، ہم مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اور معنی خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔

اسد قیصر کے مطابق بانی نے کہا ہے پاکستان کے لیے ساری ناانصافیاں معاف کرتا ہوں، ہم چاہتے ہیں بانی سے ملاقات ہو تاکہ مشاورت مکمل ہوسکے۔

barrister ali zafar

PTI Government Talks