Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو بینکوں سے رابطے اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایت
شائع 08 جنوری 2025 11:54am

سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بیروزگار نوجوانوں کے لئے ماحول دوست ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی۔

کمپنی حکام نے سندھ کے سینئر وزیرکو ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔

سینئر وزیر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو بینکوں سے رابطے اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ بے روزگار نوجوان پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں، ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ بے روزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔

Sindh government

EV Taxi