Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مغربی کنارے میں اسرائیلی گاڑیوں پر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 60 سال کی 2 خواتین اور 40 سالہ ایک مرد شامل ہے، رپورٹس
شائع 08 جنوری 2025 11:17am

اسرائیلی حکام کے مطابق مغربی کنارے میں ایک قصبے میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم دو فلسطینی بندوق برداروں نے کاروں اور ایک بس پر فائرنگ کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کار اور مسافر بس پر فائرنگ میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیل کو یمن میں ٹھوس ایندھن والے خوفناک میزائلوں کی تلاش، یہ کتنے طاقتور ہیں؟

رپورٹ کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں 60 سال کی 2 خواتین اور 40 سالہ ایک مرد شامل ہے جو جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کو سرعام پھانسی پر لٹکائے گئے اپنے جاسوس کی لاش کی تلاش

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نوجوان حلیے سے فلسطینی لگتے ہیں جن کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہیں۔

West Bank

killed

Shooting Attack

Three Israelis