Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

امریکا میں طاقتور سرمایہ کاری کیلئے ٹرمپ نے اماراتی ارب پتی کی خدمات حاصل کرلیں

کمپنی امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے گزشتہ چار برس سے انتظار کر رہی ہے، حسین سجوانی
شائع 08 جنوری 2025 09:25am

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے لیے 20 بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں سرمایہ کاری کی سربراہی کرنے والے اماراتی ارب پتی حسین سجوانی ہیں۔

اماراتی ارب پتی حسین سجوانی نے آئندہ چند سالوں میں امریکی ڈیٹا سینٹر انڈسٹری میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

حسین سجوانی کی سرمایہ کاری پورے امریکا خاص طور پر ایریزونا، الینوائے، انڈیانا، لوزیانا، مشی گن، اوہائیو، اوکلاہوما، اور ٹیکساس جیسی ریاستوں میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گی۔

ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹس ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیا

فلوریڈا میں ٹرمپ کے مار اے لاگو ریزورٹ میں خطاب کے دوران سجوانی نے کہا کہ کمپنی امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے گزشتہ چار برس سے انتظار کر رہی ہے۔

رئیل اسٹیٹ ارب پتی حسین سجوانی نے منتخب صدر کے ساتھ کھڑے ہوکر نئے امریکی ڈیٹا سینٹرز بنانے کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

امارات میں مزدوروں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ

ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بائیڈن کی آف شور تیل کی کھدائی پر پابندی کو فوری طور پر ختم کردوں گا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ٹیک کمپنیز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لاکھوں ڈالرز کے افتتاحی فنڈز دے دیے، اپیل، میٹا، اوپن اور ایمازون نے دس، دس لاکھ ڈالرز کے فنڈز دیے جس کا مقصد نئے صدر کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنا ہیں۔

Donald Trump

United States

Invest ment

Emirati billionaire

20 billion dollars

data centers