سندھ پولیس کے اہلکاروں کا مکانوں پر قبضے اور بے گناہ افراد کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف
عدم ادائیگی پر مقابلے میں مارنے کی دھمکی
سندھ پولیس کا ایک کے بعد دوسرا کارنامہ سامنے آگیا ہے، اہلکاروں کا مکانوں پر قبضے اور بے گناہ افراد کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہری مظہرعلی نے سی آئی اے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے سی آئی اے اہلکاروں نے لین دین کے تنازع پر اغوا کیا۔
شہری نے بتایا کہ ساجد اور شعیب نامی اہلکار 21 دسمبر کی شب ڈیفنس سے سی آئی اے سینٹر لائے اور پچیس لاکھ کا تقاضہ کیا، عدم ادائیگی پر مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔
شہری کے مطابق دو دن حبس بھیجا میں رکھا، برہنہ کرکے تشدد کیا اور چھ لاکھ دینے پررہائی ملی۔
corruption
Sindh Police
مقبول ترین