Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیا

کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا، کینیڈین وزیراعظم
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2025 09:39am

نو منتخب امریکی صدر کے کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے انہیں جواب دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کہتے ہیں کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا کا حصہ نہیں بن سکتا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی اپنی پیشکش کی تجدید کی تھی، ان کا بیان تھا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔

اب نومنتخب امریکی صدر کی کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کی دھمکی کے جواب میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا دونوں ممالک تجارتی و سیکیورٹی پارٹنر اور اچھے پڑوسی ہیں۔

امریکہ کا ایران کے خام تیل کی برآمدات پر پابندی کا منصوبہ ناکام

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہیں یہ ضروری تو نہیں ہے۔

کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت کیا ہے۔ کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

وہیں کینیڈین اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کینیڈا ایک عظیم اور خود مختار ملک ہے جو کبھی امریکا کی ریاست نہیں بنے گا۔

خیال رہے اس سے قبل ٹرمپ نے کینیڈا کو ضم کرنے کے لیے معاشی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔

Donald Trump

canada

Justin Trudeau

America