امریکہ کا ایران کے خام تیل کی برآمدات پر پابندی کا منصوبہ ناکام
مغربی خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے اپنے خام تیل کی پیداوار کی سطح بڑھادی ہے اور درآمدات میں بھی اضافہ کیا ہے، لہٰذا ایران کے تیل کے سیکٹر پر مغربی ممالک کی پابندی کو واضح شکست قرار دے دینا چاہیے۔
روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر عائد شدید ترین پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے تیل کے لیے ایک بہت بڑی خصوصی مارکیٹ بنا لی ہے جو تیل بردار جہازوں اور براعظم ایشیا کے خریداروں کے ایک وسیع نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔
امریکا نے شام پر پابندیاں جزوی طور پر نرم کر دیں
روئٹرز کے مضمون میں امریکہ کے انرجی انفارمیشن ادارے کی مبینہ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے 2023 میں خام تیل برآمد کرکے 53 ارب ڈالر آمدنی حاصل کی تھی، جبکہ اس سے ایک سال قبل تیل سے حاصل شدہ ایران کی آمدنی 54 ارب ڈالر رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے آنے سے تہران پر دباؤ بڑھایا تو جائے گا لیکن پابندیوں کو بے اثر کرنے کے ایران کے نظام پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔