Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حلف لینے سے قبل ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی دیدی

کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، ٹرمپ
شائع 08 جنوری 2025 08:33am

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے جبکہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برادری سے قبل فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو وہ ان پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا لکہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے۔

علاوہ ازیں ٹرمپ نے ڈنمارک پر محصولات لاگو کرنے پر بھی غور کرنے کا مطالبہ کیا، کہا قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔

نو منتخب صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان

نومنتخب صدر نے نیٹو ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا دفاعی بجٹ دوگنا کریں۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے پانامہ نہر حاصل کرنے کے لیے فوجی اقدامات کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ نہر ہماری فوج کے لیے بنائی گئی تھی، امریکا نے پانامہ نہر وسطی ملک پانامہ کو دی لیکن اس نے غلط استعمال کیا اور نہر کو چین کے حوالے کردیا گیا۔

امریکا نے شام پر پابندیاں جزوی طور پر نرم کر دیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو بھی نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کو ہوا دی گئی جس کے ذمہ دار بائیڈن ہیں۔ چھ ماہ کے اندر یوکرین جنگ ختم ہو جائے گی۔

ٹرمہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان میرے دوست ہیں انہیں پسند کرتا ہوں۔ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث فسادیوں کو معافی دینے کا بھی ادارہ ظاہر کردیا۔

Donald Trump

canada

trump threats canada