ژوب میں کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا
بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ ڈی آئی خان شاہراہ پر کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ ڈی آئی جی قومی شاہراہ پر ژوب سے 15 کلومیٹر کے فاصلے بادن زئی کے مقام پر ژوب سے مرغہ کبزئی جانے والی کار سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
بلوچستان میں احتجاج، ریلی، مظاہروں پر پابندی، نوٹی فکیشن جاری
بلوچستان: تلور کا شکار کھیلنے والے عرب شیوخ کے قافلے پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید
حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین اور 3 بچے جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد دے کر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
بلوچستان
car accident
Road Accident
Balochistan Police
مقبول ترین