Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلی سطح کا رابطہ، ذرائع

اسحاق ڈار کی پی پی قیادت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، ذرائع
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 08:55pm

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین ملاقات میں جاری مذاکرات پر غور کیا گیا، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مطالبات اور تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ کے نکات پر بھی غور کیا گیا، جو مذاکرات کی کامیابی میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے نائب وزیراعظم سے تحریری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اسحاق ڈار نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے مشاورت کے لیے وسط جنوری تک مہلت لی ہے، جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں پا سکے ہیں۔

پاکستان