Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ٹھل میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس
شائع 07 جنوری 2025 07:20pm

ٹھل کے نواحی گاؤں آچر میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

تفیصلات کے مطابق ٹھل کے ںواحی گاؤں آچر میں بنگلانی برادری کے دوگروپوں میں دیرینہ تنازعے پر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کردی جس کے باعث قیصر بنگلانی بابن بنگلانی اورجمال بنگلانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

تاجر فراز خان پر فائرنگ کے مقدمے میں مئیر کراچی کے ترجمان سمیت 3 افراد نامزد

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال ٹھل منتقل کردیا۔

ایس ایچ او بی سیکشن کے مطابق بنگلانی برادری کے دوگروپوں میں کافی عرصے سے پرانی دشمنی کا تنازع چل رہا تھا جس کے باعث یہ واقع پیش ایا ہے۔

firing

sindh

jethalal