پی ٹی آئی رہنماؤں کا مذاکرات کی کامیابی کیلئے اداروں کی غیر موجودگی میں عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی اس لیے مذاکرات میں تعطل آیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بات چیت میں حکومت کی سنجیدگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب ہمارے مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے، کل عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا تاثر ڈیل سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ ’بانی نے صاف الفاظ میں میں کہہ دیا ہے وہ کسی ڈیل کے بغیرباہر آئیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ کہ نو نومبر اور چھبیس مئی پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے
انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں دو اہم مطالبات رکھ چکی ہے، جن میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل نہ ہونے کا عزم بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں عمر ایوب نے کہا کہ ”ہم نے ہدایات بانی پی ٹی آئی سے لی لینی ہیں“ اور ابھی تک ملاقات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔
عمران خان ملاقات کیلئے بے تاب، لیکن مذاکراتی کمیٹی جیل نہیں پہنچی
عمر ایوب نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ”میرے ساتھ جو کچھ ہوا، معاف کر دیا۔“ انہوں نے یہ واضح کیا کہ ”ہم کھل کر بانی پی ٹی آئی سے اکیلے میں ملنا چاہتے ہیں۔“
عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ ”بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو۔“
اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ جعلی حکومت کی جانب سے اڑان کا پروگرام ایک فراڈ ہے، یہ کھوکھلا پروگرام ہے، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، معیشت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔