Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے اداروں اور وزارتوں سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کردیں، وزیر خزانہ

وفاقی حکومت کا خرچہ تقریباً 900 ملین روپے ہے، 43 وزراتوں سے 400 محکمے منسلک ہیں، اورنگزیب
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 04:43pm

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چاہتے ہیں ملک میں معاشی استحکام برقرار رہے۔

وزیر خزانہ نے وفاقی وزرا کے ساتھ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملکی برآمدات کو بڑھانا ہے اور اصلاحات کرنی ہیں، اہداف درست سمت میں جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پائیدار ترقی کے حصول کے لیے معاون ہوگا، نجی اداروں کو ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی لارہے ہیں، یہ پریس کانفرنس حکومت کے اخراجات میں کمی سے متعلق ہے، ہم وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں، گزشتہ سال وزیراعظم نے اس حوالےسے کمیٹی بنائی تھی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا حکومتی اخراجات کا حجم بتدریج کم کریں، ہم ایک وقت میں 5 سے 6 محکموں کو ختم کریں گے، وفاقی حکومت کا خرچہ تقریباً 900 ملین روپے ہے، 43 وزراتوں سے 400 محکمے منسلک ہیں، ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 60 فیصد خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے جن کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے، وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کردی گئی ہیں، خدمات سے متعلق آسامیوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، کوشش ہے غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے، 30 جون 2025 سے پہلے یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزرات اطلاعات ونشریات اور وزرا ثقافتی ورثہ کو ضم کردیا جائے گا، کیڈ کی وزرات ختم کررہےہیں، پہلے مرحلے میں چھ وزراتوں کو امور کشمیر، جی بی اور سیفران کو ضم کریں گے، دوسرے مرحلے میں سائنس و ٹینکالوجی کے 60 محکموں کو ضم یا ختم کریں گے۔

Finance minister

Muhammad Aurangzeb