Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

راکھی ساونت کا عمرے سے نئے سال کا بابرکت آغاز

نئے سال کا آغاز اس روحانی سفر کے ساتھ کرنا بہت خوش کن ہے
شائع 07 جنوری 2025 01:46pm

راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرہ کی ادائیگی سے اپنے نئے سال کا بابرکت آغاز کیا ہے۔

راکھی ساونت ایک مشہور بھارتی اداکارہ ، رقاصہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے دو سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی تھی اور اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ دیا تھا۔ بدقسمتی سے، ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی تاہم، راکھی نے اسلامی روایات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا عمل جاری رکھا اور گزشتہ سال اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد عمرہ ادا کیا۔

کوہلی کی اہلیہ انوشکا نے کس اداکار کا رشتہ ٹھکرایا؟

اب راکھی ساونت نے نئے سال کے آغاز پر عمرہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ فی الحال راکھی ساونت مدینہ میں ہیں جہاں سے وہ خانہ کعبہ جائیں گی اور عمرہ ادا کریں گی۔

اپنی ویڈیو میں راکھی نے کہا،دنیا نیا سال منا رہی ہے، اور ہم یہاں زیارت پر ہیں۔ اپنے نئے سال کا آغاز اس روحانی سفر کے ساتھ کرنا میرے لیے بہت خوش کن ہے۔

چند ماہ قبل شادی کرنے والے سوناکشی اور ظہیر کی طلاق، وجہ کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ 2025 میرے لیے حیرت انگیز ہوگا کیونکہ میں نے اس کی شروعات عمرے سے کی ہے۔ لوگ دعا کر رہے ہیں، اور میں اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہوں۔ سب کو عقیدت اور سکون کے ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھ کر بہت سکون کا احساس ہورہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کو انکے عمرہ ادائیگی کیلئے ڈھیروں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات