Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کیس ہارنے پر مصری شہری آپے سے باہر، اپنے ہی وکیل کو اغواء کرلیا

واقعے کے بعد وکیل کی اہلیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی
شائع 07 جنوری 2025 01:25pm

دنیا بھر سے عجیب و غریب واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں سن کر حیرانگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں مصر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے مقدمہ ہارنے پر اپنے ہی وکیل کو اغواء کرلیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اغوا کی وجہ یہ سامنے آئی کہ اس وکیل نے اپنے موکل مصری شہری سے 3 لاکھ پاؤنڈ کی بھاری فیس وصول کی تھی۔

اغواء ہونے کے بعد وکیل کی اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس وکیل کو رہا کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے اغوا کار مؤکل کو بھی گرفتار کرلیا۔

کھلی آنکھوں سے بھی نہ دکھنے والے دنیا کے سب سے عجیب خفیہ ہتھیار

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گیزا گورنریٹ میں پبلک پراسیکیوشن ایک ٹھیکیدار پر وکیل کو اغوا کرنے اور حراست میں لینے کا الزام لگانے کے لیے وسیع تحقیقات شروع کر رہا ہے۔ موکل نے وکیل کو اپنے کیس کے لیے تین لاکھ پاؤنڈ ادا کیے تھے تاہم اتنی بڑی رقم کے باوجود وکیل کیس ہار گیا تھا۔

استغاثہ نے درخواست کی ہے کہ سیکیورٹی سروسز واقعے کی تحقیقات کریں اور متاثرہ شخص کو واقعے سے متعلق اس کے بیانات سننے کے لیے طلب کریں۔

نوشہرہ: بارہ سالہ بچہ اغوا کے بعد صوابی سے بازیاب

گیزا میں پولیس کو زینب نامی خاتون کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے 68 سالہ شوہر وکیل کو ان کے ایک مؤکل 73 سالہ ٹھیکیدار فتحی ۔ ع نے اغواء کرلیا۔

بیوی نے پولیس کو مزید بتایا کہ زمین کے ایک حصے سے متعلق تنازع کا کیس ہارنے پر ٹھیکیدار نے وکیل کو اپنے گھر میں قید کرلیا ہے۔

Egypt

man kidnapped lawyer

lost case in court