علی امین گنڈاپور کی جانب سے ڈی چوک میں مارے گئے کارکن کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک پیش
ڈی چوک کے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ڈی چوک میں مارے گئے پی ٹی آئی کارکن سردار شفیق احمد کے ورثا کی ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ نے کارکن کے ورثاء کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
Ali Amin Gandapur
مقبول ترین
تازہ ترین