Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جسٹن ٹروڈو کے بعد کینیڈا پر حکمرانی کون کرے گا؟ بھارتی والدین کی بیٹی بھی امیدوار

جسٹن ٹروڈو کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کیلئے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں
شائع 07 جنوری 2025 11:57am

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبرل پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ تاہم وہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک عہدے پر رہیں گے۔ یہ فیصلہ ان کی اپنی پارٹی کے اندر سے کئی مہینوں کے دباؤ کے بعد سامنے آیا، جس میں بہت سے لوگ ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جسٹن ٹروڈو کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ 24 مارچ تک اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ لبرل پارٹی کے نئے رہنما کا انتخاب نہیں ہوجاتا۔

اب آگے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے بعد کینیڈا کا وزیراعظم کون بنے گا۔ اس حوالے سے مختلف ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں۔

انیتا آنند

ٹرانسپورٹ اور اندرونی تجارت کی وزیر اور ہندوستانی نژاد انیتا آنند جو تجارتی معاہدوں پر اپنے کام کے لیے مشہور ہیں، کینیڈا کی وزیر اعظم بننے کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے

انیتا آنند ایک کینیڈین سیاست دان ہیں جو لبرل پارٹی کی رکن کے طور پر پارلیمنٹ میں اوک ویل حلقے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ وزیر ٹرانسپورٹ اور اندرونی تجارت، وزیر قومی دفاع، اور ٹریژری بورڈ کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ انیتا آنند بھارتی والدین کی بیٹی ہیں، ان کے والد اینڈی بھارت میں جنرل سرجن تھے جبکہ والدہ سروش اینستھیزولوجسٹ تھیں۔ انیتا آنند کی دو بہنیں بھی ہیں جن کے نام گیتا اور سونیا آنند ہیں۔

ملینیی جولی

سال 2021 میں کینیڈا کی وزیر خارجہ بننے سے قبل ملینیی جولی کابینہ کے تین دیگر اہم عہدوں پر فائز تھیں۔ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ 45 سالہ وکیل ملینیی جولی کینیڈا کی حمایت دکھانے کے لیے کئی بار یوکرین کا دورہ کر چکی ہیں۔ اس نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے دوران کینیڈا کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اردن کا بھی سفر کیا تھا۔ بطور کینیڈا کی وزیر خارجہ ملینی جولی نے ٹروڈو کی ٹیم کے ایک اہم رکن کے طور پر ایک قومی اور بین الاقوامی پروفائل قائم کیا ہے۔ مونٹریال کی میئر کی ناکام امیدوار، وہ ٹروڈو کی قریبی اتحادی رہی ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم مستعفی کیوں ہوئے؟ ٹرمپ نے حیران کن وجہ بتا دی

مارک کارنی

بینک آف کینیڈا کے سابق سربراہ مارک کارنی گزشتہ چند ماہ سے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بطور خاص مشیر کام کر رہے ہیں۔

59 سالہ مارک کارنی کا معاشیات میں مضبوط پس منظر ہے، جنہوں نے بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ دونوں کی قیادت کی۔ اگرچہ وہ کبھی کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے، لیکن ان کا تجربہ انہیں ایک قابل ذکر شخصیت بناتا ہے۔ کارنی جو حالیہ مہینوں میں ٹروڈو کے مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو ملک کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھا جاتا ہے۔

امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی، لاکھوں لوگ متاثر، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ڈومینک لی بلینک

ڈومینک لی بلینک جو جسٹن ٹروڈو کے قریبی اتحادی کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، انہیں فری لینڈ کی رخصتی کے بعد وزیر خزانہ کا عہدہ فراہم کیا گیا تھا۔

ٹروڈو کے مطابق پارٹی کا نیا لیڈر اگلے انتخابات میں ’اقدار‘ لے کر جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں لبرل پارٹی کی قیادت کے عمل کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

کرسٹی کلارک

کرسٹی کلارک بھی کینیڈین پرائم منسٹر کی ممکنہ امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ کرسٹی کلارک برٹش کولمبیا کی سابق وزیرِاعظم رہ چکی ہیں جنہوں نے لبرل پارٹی کی قیادت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بار انہوں نے بیان دیا تھا کہ اگر جسٹن ٹروڈو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں تو وہ کینیڈا کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنا پسند کریں گی۔

Justin Trudeau

Canadian pm

new canadian president