علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے احکامات جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کی غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔
لیکن مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا موبائل فون بھارت پہنچ گیا، مگر کیسے
جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل۔
عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔