Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کوہلی کی اہلیہ انوشکا نے کس اداکار کا رشتہ ٹھکرایا؟

ایسا کچھ بھی نہیں ہم صرف دوست ہی ہیں ، اداکارہ
شائع 05 جنوری 2025 07:24pm

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار نے انوشکا شرما سے اظہار محبت کیا جسے اداکارہ نے انکار کردیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے انوشکا شرما سے متعلق انکشاف کیا کہ اداکارہ سے ایک ساتھی اداکار نے اظہار محبت کیا تھا جس کا ’سرنیم‘ میں جانتا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے مزید کہا کہ انوشکا یاری دوستی میں چیمپئن ہے اور دوستی دوستی میں اُن کو اس سے پیار ہوگیا تھا، جسے انوشکا نے جواب میں کہا کہ نہیں یار ایسا کچھ بھی نہیں ہم صرف دوست ہی ہیں، میں نام نہیں لے رہا لیکن اُس کا سرنیم بھی کپور ہے۔

انوشکا شرما نے کس بات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا؟

انوشکا شرما نے کھولے فلم ’اے دل ہے مشکل ’کے اہم راز

اس موقع پر انوشکا شرما نے کہا کہ میں فوجی بیک گراؤنڈ سے ہوں، ایسا نہیں تھا کہ صرف لڑکیاں ہی میری دوست ہوں اور ہم صرف کچن سیٹ سے کھیلتے ہوں، ایسا نہیں تھا، لڑکے اور لڑکیاں سب ہی میرے دوست تھے۔

اداکارہ نے میزبان کی اس بات سے اتفاق کیا کہ کئی بار لڑکوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے کہ اگر میں اس سے ہنس کر اور اچھے سے بات کررہی ہوں تو ہم صرف دوست ہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی۔

دوسری جانب رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہیں۔

Anushka Sharma

Indian Actress

lifestyle