عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا موبائل فون بھارت پہنچ گیا، مگر کیسے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون دشمن ملک ”بھارت“ پہنچ گیا، موبائل فون میں موبائل فون میں اہم مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارتی ریاست 36 گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا جبکہ موبائل فون میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس: نیب ٹیم کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6 گھنٹے تفتیش
خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ تمام مقدمات میں عدالتوں وکلا اور ملزمان سے کوآرڈینیشن کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں، موبائل فون 23 دسمبر کو القادر کیس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پر موبائل فون 23 دسمبر کو فیض آباد سے چھینا گیا تھا۔
وکیل خالد یوسف نے بتایا کہ تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کیا، جس کے تفتیشی ظفر مہدی ہیں، آئی کلاوڈ سے لوکیشن ٹریکنگ کے لیے find my پہ بھی لگایا تھا جبکہ ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ میرا iphone 13 Pro Max بھارتی ریاست 36 گڑھ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ سنا تھا کہ اسمگلنگ افغانستان کے راستے سے ہوتی ہے مگر یہ بھارت کے ساتھ خفیہ راستے کب کھل گئے ہیں؟