بھارتی اداکار پر چھری اور لوہے کے ڈنڈے سے حملہ
بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’کرائم پٹرول‘ کے اداکار راگھو تیواری پر ایک شخص نے چھری اور لوہے کے ڈنڈے سے حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 دسمبر کو اداکار ممبئی میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئے تھے۔
اداکار راگھو تیواری نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ اپنے دوست کے ساتھ شاپنگ کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ سڑک پار کرتے وقت وہ ایک بائک سے ٹکرا گئے۔
بھارتی اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی
راگھو نے بتایا کہ میری غلطی تھی تو میں نے فوراً معافی مانگ لی اور آگے بڑھنے لگا۔ لیکن موٹر بائک سوار نے گالی گلوچ شروع کر دی۔
راگھو کے مطابق میں نے وجہ پوچھی تو ملزم بائک سے نیچے اتر گیا اور غصے میں اس پر چاقو سے دو بار حملہ کر دیا۔
راگھو کسی طرح خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے بعد ملزم نے انہیں لات ماری جس سے وہ گر گئے۔اداکار کے مطابق ملزم ایک ”پیشہ ور چاقو حملہ آور“ لگ رہا تھا’۔
بھارتی اداکار جنسی ہراسانی اور دھمکانے کے الزام میں گرفتار
راگھو نے بتایا کہ ملزم نے بائک کے ڈگی سے شراب کی بوتل اور لوہے کی راڈ نکالی۔ حفاظت کے لیے میں نے سڑک پر پڑی لکڑی اٹھائی اور ملزم کے ہاتھ پر مارا جس کی وجہ سے بوتل نیچے گر گئی۔
راگھو مزید کہا کہ اس کے بعد ملزم نے میرے سر پر لوہے کی سلاخ سے دو بار حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
بھارت کے ایک اور نوجوان اداکار کی لاش فلیٹ سے برآمد
راگھو کے دوست انہیں فوراً اسپتال لے گئے، جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ علاج کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
راگھو تیواری کے مطابق پولیس نے کچھ سی سی ٹی وی ویڈیوز جمع کی ہیں تاہم کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور ملزم ابھی تک آزاد گھوم رہا ہے۔
اداکار راگھو نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر انہیں یا اس کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پولیس پر ہوگی۔