سعودی عرب کے آسمان پر دوڑتی روشنی پر نئی بحث چھڑ گئی
سعودی عرب کے آسمان پر رات کے وقت دوڑتی روشنی دیکھی گئی جس کر بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں مملکت کے جنوب میں واقع شہر جازان کے آسمان میں جلتی ہوئی شے کی ویڈیوز سامنے آئیں جس نے کئی سوالات کھڑے کر دئے۔
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی کہ ویڈیو اور سابقہ کیسز کی بنیاد پر ممکنہ وضاحت یہ ہے کہ یہ دراصل چینی خلائی میزائل کا ملبہ ہے جو زمین کی فضا میں داخل ہونے کے دوران فضا میں ٹوٹ گیا۔
خلا میں 140 کھرب سمندروں کے برابر تیرتا پانی مل گیا
ان کا کہنا تھا کہ جب میزائل اپنا مشن مکمل کر لیتا ہے تو اس کا ایندھن ختم ہوجاتا ہے۔ یہ زمین کی فضا کے سب سے گھنے حصے میں داخل ہو جاتا ہے۔ ہوا کے ساتھ رگڑ کھاتے ہوئے گرم ہو کر جلنے لگتا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رگڑ کے نتیجے میں آنے والی شدید گرمی میزائل میں موجود دھات اور دیگر مواد کو جلانے کا سبب بنتی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی روشن لکیریں اسی رگڑ کے بعد پیدا ہونے والی روشنی کی ہوتی ہیں۔
چین نے اپنے نیوکلئیر میزائلوں کے ہیچز کھول دئے، سیٹلائٹ تصاویر میں بڑا انکشاف
خیال رہے کہ چین کے پاس خلائی میزائل لانچ کرنے کی طویل تاریخ ہے، جن میں سے کچھ زمین کی فضا میں واپس آتے دیکھے گئے ہیں۔