Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

دبئی میں باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی خواتین گرفتار

غیر ملکی خواتین بغیر اجازت خاتون کی ویڈیو بنا رہی تھیں
شائع 05 جنوری 2025 12:40pm

دبئی میں ایک برقع پوش خاتون کی ویڈیو بنا کر اُن کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی سیاح خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مغربی خواتین بغیر اجازت کے بانقاب خاتون کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔

غیر ملکی خبررساں ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ زیر حراست غیر ملکی سیاح خواتین کا تعلق مغرب سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک برقع پوش خاتون کی جو اپنے شوہر کے ساتھ اسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھی، اس کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنائی اور اس کے حجاب کو مذاق کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

دبئی پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ مغربی سیاحوں نے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اجازت کے بغیر ایک خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ریاست میں تمام مذاہب، عقائد اور افکار کا احترام کیا جاتا ہے اور دوسرے شخص کی تہذیب، ثقافت اور مذہب کو تنقید کا نشانہ بنایا یا اس کا تمسخر اڑانا ایک جرم ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئر کرنے اور مغربی سیاح کی طرف سے مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

dubai

Viral Video

women makes video

hijab woman

tourists allegedly mocking

woman wearing a niqab